معاشی دباؤ ایران کو معاہدے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ معاشی دباؤ ایران کو معاہدے پر آنے اور جوہری تنصیبات کی تعمیر روکنے پر مجبور کر دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے ایران کی اجارہ داری ختم کر کے توانائی کی ترسیل کا راستہ محفوظ بنایا جائے گا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ پابندیوں کا مقصد ایرانی پراکسی کارروائیاں محدود کرنا ہے، اور ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کو بھی امریکی اقدامات کا سامنا کرنا ہوگا۔