اسلام آباد(رم نیوز)شام کے وزیرِ امور خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ شام میں نئی حکومت کے قیام کے بعد کسی بھی شامی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق، انہوں نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر 19 سے 20 اگست تک پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے تفصیلی مذاکرات کیے، دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے قائم شدہ ادارہ جاتی میکانزم کو جلد از جلد فعال بنانے پر زور دیا۔
شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق