اسلام آباد (رم نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصوتیون بن اسماعیل نے ملاقات کی، جس میں انسدادِ دہشت گردی، داخلی سلامتی اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔ صدر زرداری نے ملائیشیا میں پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی اور تجارتی حجم بڑھانے پر زور دیا، جبکہ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں میں اضافے اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
صدر زرداری اور ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی اور تجارت بڑھانے پر اتفاق