حج 2027: 84 ہزار عازمین نے پہلی قسط جمع کرا دی

اسلام آباد (رم نیوز) حج 2027 کے تحت سرکاری سکیم کے عازمین کی جانب سے واجبات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، اور اب تک 84 ہزار افراد پہلی قسط کی مد میں مجموعی طور پر 52 ارب 50 کروڑ روپے جمع کرا چکے ہیں۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق شارٹ حج پیکیج کی نشستیں پہلے ہی دن مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 40 روزہ پیکیج کے لیے اب صرف ساڑھے 23 ہزار نشستیں باقی ہیں۔ وزارت نے خواہش مند عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد کوائف اور ادائیگی کا عمل مکمل کریں، کیونکہ مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی بکنگ بند کر دی جائے گی۔