پنجاب بھر کے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، نیا شیڈول جاری

لاہور (رم نیوز) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں کے اوقات کار میں ردوبدل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق 24 اگست سے 15 اکتوبر تک ہوگا۔محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سکول صبح 8 بجے لگیں گے اور عام سکولوں میں چھٹی دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگی، جبکہ جمعے کے روز سکول دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر بند ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ کی چھٹی دوپہر 12 بجے جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 1 بجے شروع ہو کر شام 5 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی۔