معاشی دباؤ کا مطلب فوجی کارروائی کا خاتمہ نہیں: امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ امریکہ کی جانب سے فوجی کارروائی کا آپشن ختم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو شدید معاشی و فوجی مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اپنے سکیورٹی اہلکاروں کو تنخواہیں دینے سے بھی قاصر ہے۔ ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے، اور تہران فی الحال کسی درست معاہدے کے لیے تیار نہیں۔