دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے:ایرانی صدر

تہران (رم نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کسی صورت دھونس اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہتر ہے جنگ آج ہی ختم کی جائے کیونکہ ایران اس وقت ایک مضبوط پوزیشن میں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کےسپیکر باقر قالیباف نے بھی امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط قومی لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا تھا۔