اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور تباہ شدہ گھروں کے مالکان کے لیے فوری مالی معاونت کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور اشیائے خورونوش کی فراہمی تیز کرنے، بجلی و سڑکوں کا نظام جلد بحال کرنے اور خود دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور صوبائی اداروں کو آئندہ کی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر مکمل تیار رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کے لیے مالی معاونت کا حکم