میکے (رم نیوز) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن اپ مکمل طور پر ناکام ہو گئی اور پوری ٹیم صرف 34 اوورز میں 64 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 12 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کپتان پیٹ کمنز نے 3 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کے ٹاپ آرڈر کے چار کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اور شریف الاسلام 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں آسٹریلیا نے بھی اننگز کے آغاز میں مشکلات کا سامنا کیا اور دوسرے سیشن تک 50 رنز پر اپنے 3 کھلاڑی گنوا دیے تھے۔ واضح رہے کہ دو میچوں کی اس سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ،بنگلہ دیشی ٹیم صرف 64 رنز پر ڈھیر