لاہور(رم نیوز)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق آؤٹ ڈور ڈرونز پر ہوگا، تاہم سرپوش ہالز اور مارکیز کے اندر چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت صرف منتظمین کی ذمہ داری پر ہوگی۔ اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ زرعی اور تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون استعمال کرنے کے لیے ضلعی کمیٹی سے پیشگی تحریری اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب میں ڈرون کے استعمال پر پابندی، 30 دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری