امریکہ ایران کے خلاف سخت اقدامات کی صلاحیت رکھتا ہے، تجارتی راستے بند نہیں ہو سکتے: جے ڈی وینس

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ بین الاقوامی تجارتی راستوں کو مکمل طور پر بند کر سکے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس ایرانی حکومت سے نبٹنے کے لیے متعدد مؤثر حکمت عملی موجود ہیں، جن میں سب سے اہم ایران کو اس کی تیل اور گیس کی تجارت پر پابندیوں کی قیمت چکانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باوجود تنازعات کے، آبنائے ہرمز کے اہم راستے سے روزانہ 7 سے 15 ملین بیرل تیل کامیابی سے منزل مقصد تک پہنچایا جا رہا ہے۔