ایران کبھی دباؤ یا خوف کا شکار نہیں ہوا:عباس عراقچی

تہران(رم نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی گرام پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امریکی رہنما فوجی کارروائیوں سے آگے بڑھ کر ایک بار پھر وہی پرانے منصوبے دہرا رہے ہیں، جو ان کی شدید مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انصاف اور عزت پر مبنی حل کے لیے واشنگٹن کو ایران کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ ایران کبھی دباؤ یا خوف کا شکار نہیں ہوا؛ امریکی ناکہ بندیاں اور دیگر تمام فوجی کارروائیاں پہلے بھی ناکام ہو چکی ہیں اور ان کا یہ نیا اقدام بھی ناکام ہی ہوگا۔