صدر زرداری کا کیٹی بندر منصوبے پر فوری اقدامات کا حکم

کراچی(رم نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیٹی بندر منصوبے کے لیے رابطہ کاری اور بنیادی سہولیات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک بیان میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ اس منصوبے کے ساتھ سڑکوں کے رابطے، بجلی، پانی اور صنعتی انفراسٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اسے ایک مؤثر میری ٹ میری ٹائم گیٹ وے بنایا جا سکے۔ انہوں نے انڈس ڈیلٹا کے ماحولیاتی تحفظ اور مقامی ماہی گیروں کے مفادات کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا۔