کیلیفورنیا(رم نیوز) وٹس ایپ نے چینل ایڈمنز کے لیے ایک نیا "شیڈولنگ" فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی مدد سے اپڈیٹس کو پہلے سے تیار کر کے مقررہ تاریخ اور وقت پر خودکار انداز میں شائع کیا جا سکے گا۔رپورٹس کے مطابق اس فیچر کے تحت ایڈمنز کو سینڈ بٹن دبا کر رکھنے پر وقت اور تاریخ منتخب کرنے کا آپشن ملے گا اور مقررہ وقت پر پوسٹ خود بخود اپ لوڈ ہو جائے گی جس کے لیے ایڈمن کا آن لائن ہونا ضروری نہیں ہوگا۔ شیڈول شدہ پوسٹ چینل کے انفو سیکشن میں بھی دکھائی دیں گی۔
وٹس ایپ کا چینل ایڈمنز کے لیے پوسٹ شیڈول کرنے کا نیا فیچر تیار