عمان کے وزیر خارجہ کل تہران کا دورہ کریں گے

تہران(رم نیوز)ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی کل تہران کا دورہ کریں گے۔ترجمان کے مطابق، وہ اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔