وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، ترقیاتی امور اور سیاسی تعاون پر گفتگو

لاہور(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی، جس میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں، باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی رواداری کو فروغ دینے اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ ہ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔