فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران روانہ

اسلام آباد (رم نیوز)پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ تہران روانہ ہو گئے ہیں۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔