لاہور(رم نیوز)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں 6 ارب روپے کی مبینہ کرپشن اور پلاٹوں کی فراہمی میں 10 سالہ تاخیر کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کا مسئلہ 3 ماہ میں حل کیا جائے گا اور عمر بھر کی کمائی لگانے والا کوئی شخص اپنے پلاٹ سے محروم نہیں رہے گا۔ وزیر تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ تاخیر اور کرپشن کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ متاثرین کو مزید کرایہ نہ بھرنا پڑے۔
پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری: 6 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ،وزیر تعلیم کا نوٹس، 3 ماہ میں مسئلہ حل کرنے کا اعلان