واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ ایران سمیت ہر محاذ پر کامیابی حاصل کر رہی ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی معیشت اور فوج اس وقت تباہی کے بھنور میں پھنس چکی ہے۔ انہوں نے داخلی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انتہا پسند ڈیموکریٹس پر تنقید کی اور کہا کہ وہ جعلی سرویز کے ذریعے پاگل پن کی حدیں پار کر رہے ہیں، جن کا مقصد ریپبلکنز کا حوصلہ توڑنا اور انہیں ووٹنگ سے روکنا ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ حقیقی رائے شماریوں کے نتائج ان کے لیے انتہائی شاندار ہیں۔
ہم ایران سمیت ہر میدان میں کامیاب ہو رہے ہیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ