اسلام آباد(رم نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے سفارت کاری اور باہمی بات چیت ہی سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ طے پانے والے مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یو) پر من و عن عمل درآمد ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔
پاک کویت تعلقات،اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق