ریلوے ٹریک کی مرمت، جعفر ایکسپریس دو روز کے لیے معطل

کوئٹہ(رم نیز) ریلوے ٹریک کی مرمت کے کام کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو دو روز (25 اور 26 اگست) کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق اس دوران مسافروں کو ان کے ٹکٹس کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے سکیورٹی یا مرمتی کام کے پیشِ نظر پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے سفر کو بھی ان دو دنوں کے لیے جیکب آباد تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔