اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اور زیتون کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے "پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی" کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان سالانہ چار ارب ڈالر مالیت کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے، اور گھریلو پیداوار بڑھا کر اس میں نمایاں بچت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت اپنے خرچ پر 100 نوجوان زرعی گریجویٹس کو زیتون کی کاشت اور پراسیسنگ کی تربیت کے لیے اٹلی بھیجے گی۔ اس موقع پر پاکستان میں اٹلی کے سفیر یگو سیارلاتانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں طویل شراکت داری جاری ہے
وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی خود کفالت اور زیتون کی کاشت کے فروغ پر زور