ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات انتہائی مثبت رہی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایرانی صدر اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی مثبت اور تعمیری رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس ملاقات کے دوران ایران امریکہ تنازع، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی اور تنازعات کے جامع حل کے لیے ضروری اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ ایرانی صدر نے اپنی حکومت کے مؤقف اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی کے مطابق، اس اہم ملاقات سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔