سان فرانسسکو(رم نیوز)اوپن اے آئی نے کم عمر صارفین کے لیے "چیٹ جی پی ٹی فار ٹینز" متعارف کرا دیا ہے۔اس نئے ورژن میں خودکشی، تشدد اور غیر اخلاقی مواد پر سخت قدغن، اور صوتی موڈ کی معطلی ہے۔ پڑھائی میں مدد کے لیے براہ راست جواب کے بجائے رہنمائی کرنے والے سوالات اوردیگر باتیں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چیٹ بوٹ پر یہ پابندی ہے کہ وہ خود کو باشعور ظاہر نہ کرے اور نہ ہی صارف سے ذاتی جذبات کا اظہار کرے۔ والدین اپنے اکاؤنٹس کو بچوں سے لنک کر سکتے ہیں اور خودکشی یا خطرے کی صورت میں انسانی نگرانی کے تحت الرٹس حاصل کر سکتے ہیں۔
اوپن اے آئی کا نوعمروں کے لیے "چیٹ جی پی ٹی فار ٹینز"متعارف