راولپنڈی(رم نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل کر لیا ۔ اس دورے کا مقصد جاری کشیدگی کو ختم کرنا اور خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں کشیدگی روکنے، آبنائے ہرمز کو کھولنے اور تنازع کے پرامن مذاکراتی حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ایرانی قیادت نے کشیدگی میں کمی اور امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی کا ایران کا دورہ، خطے میں امن اور تنازع کے خاتمے پر تبادلہ خیال