نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (رم نیوز)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اس اہم گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتِحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ "ریجنل فور" کے وزرائے خارجہ اجلاس کے ساتھ ساتھ مستقبل کے کثیرالجہتی اجلاسوں اور باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کے امور پر بھی غور کیا۔