برائیڈن کارس نائٹ کلب واقعہ، انگلش بولر پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ سے باہر

برمنگھم(رم نیوز)انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو ڈربی میں نائٹ کلب کے باہر نشے میں ہنگامہ آرائی کے شبے میں پولیس کی جانب سے مختصر حراست میں لیے جانے کے واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے معاملہ تحقیقات کے لیے ’کرکٹ ریگولیٹر‘ کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ کارس کی جگہ نوجوان بولر سونی بیکر کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔