اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ (ایم سی ایچ وارڈ کی تیسری منزل) میں اچانک لگنے والی آگ کے نتیجے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، جب کہ خواتین سمیت 19 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں 8 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس اندوہناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب، غمزدہ والدین نے ہسپتال انتظامیہ کی غفلت اور عملے کی غیر موجودگی کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد، پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق