واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کے خلاف عائد کردہ سخت معاشی پابندیاں اور بڑھتا ہوا مالی دباؤ بالآخر جنگ کا پورا رخ امریکہ کے حق میں موڑنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی اقتصادی اور مالی طاقت دنیا بھر میں غیر معمولی حیثیت رکھتی ہے، اور یہی طاقت ایران کے خلاف فیصلہ کن کامیابی کا سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہوگی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ایران کی معیشت تباہ کن صورتحال سے دوچار ہو چکی ہے، ملک شدید کمزوری کی حالت میں ہے اور شکست کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے۔ سیاسی و سفارتی حلقوں کے مطابق یہ اہم بیان ایسے نازک وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک طرف واشنگٹن نے ایران پر دباؤ بڑھاتے ہوئے پابندیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔