کٹھمنڈو(رم نیوز) نیپال اور چین کے علاقے تبت میں ہمالیائی دریا پر گلیشیئر اور چٹانیں ٹوٹنے سے آنے والے ہولناک سیلاب کے نتیجے میں 165 افراد جاں بحق جبکہ 1500 کے قریب افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں بڑی تعداد غیر ملکی سیاحوں، زائرین اور مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے ورکرز کی ہے۔ نیپالی فوج نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے اب تک درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
نیپال اور تبت میں سیلاب سے 165 ہلاک، 1500 افراد لاپتہ