قطری وزیر اعظم کا دورہ تہران، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوگا

دوحہ (رم نیوز) قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی آج تہران کا دورہ کریں گے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق، اس دورے کا مقصد ایرانی حکام سے ملاقات کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ قطر کا مؤقف ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی راستہ ہی بہترین حل ہے۔