اسلام آباد (رم نیوز) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کاکہنا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور فوجی تعطل کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ترجمان کے مطابق، خطے کے چیلنجز کا پائیدار حل صرف بات چیت سے ممکن ہے۔ اس مقصد کے لیے وزیر خارجہ نے 14 اگست جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 24 اگست کو تہران کے دورے کیے، جہاں ایرانی قیادت سے کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکہ، ایران کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ