کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 47 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 77 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ، انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار کی سطح پر بحال