راولپنڈی(رم نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبا نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس ملاقات میں علاقائی صورتحال اور پاکستان کے سکیورٹی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کا مثبت اور بامعنی کردار انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حقائق پر مبنی سوچ اور تجزیوں کو اپنائیں، جبکہ تعلیم، ہنر مندی اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کو بھی وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔آخر میں، ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ نے پاکستان کے اپنے دورے کے تجربات کو شاندار قرار دیا۔
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی روک تھام میں نوجوانوں کا کردار اہم: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر