سانحہ پمز ہسپتال، نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر اقوام متحدہ کا گہرا افسوس اور تعاون کی پیشکش

نیویارک (رم نیوز) پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر اقوام متحدہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے سوگوار والدین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صدمہ ناقابل تصور ہے۔ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا تھا۔