راولپنڈی(رم نیوز) پاکستان اور کویت کے درمیان عسکری تعاون کا "پروٹوکول معاہدہ 2026" طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کویتی وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح نے راولپنڈی میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی۔اس نئے معاہدے کے تحت پاک فوج کویتی مسلح افواج کو پیشہ ورانہ تربیت، استعداد کار بڑھانے اور سرحدی انتظام کے شعبوں میں معاونت فراہم کرے گی۔ وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور خطے میں امن کے عزم کا مظہر ہے۔
پاکستان اور کویت میں دفاعی معاہدہ طے