اسلام آباد(رم نیوز) وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 28 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری