دبئی(رم نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا باقاعدہ آغاز آج تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ سے ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت 8 نامور ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدِمقابل ہوں گی، اور تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ شائقینِ کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی پاکستان اور روایتی حریف بھارت کا میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر جبکہ فائنل معرکہ 13 ستمبر کو ہوگا۔
ویمنز ایشیا کپ کا میلہ سج گیا، ایونٹ کا آغاز آج تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا