چارسدہ(رم نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ ملک کے امن و امان اور استحکام کو کسی صورت سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایف سی ٹریننگ سینٹر شب قدر کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اینٹی رائٹ فورس کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی ہے اور وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مکمل تیار اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن احتجاج پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
امن و امان سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: وفاقی وزیر داخلہ