تہران(رم نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قطری ہم منصب کے ساتھ ہونے والی تعمیری اور مثبت بات چیت کے بعد اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دو طرفہ سفارت کاری کو درست سمت میں لانا اب بھی ممکن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطر کے ساتھ ہونے والے حالیہ رابطے خطے میں سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا موقف ہے کہ امریکہ کو مذاکرات کی کامیابی کے لیے اس بنیادی حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ دباؤ اور دھونس کی پالیسی ہرگز کارگر ثابت نہیں ہو سکتی۔ تہران نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ باہمی اعتماد کی بحالی کے لیے باوقار سفارت کاری کا راستہ اپنایا جائے۔ایرانی حکومت کا موقف ہے کہ اگر امریکہ دباؤ کی روش چھوڑ کر باعزت سفارت کاری اور اعتماد سازی کو ترجیح دے تو دونوں ممالک کے درمیان بند دروازوں کو کھولنا اور مذاکراتی عمل کو دوبارہ بحال کرنا ناممکن نہیں ہے۔