اساتذہ اور ملازمین کا بائیکاٹ, پنجاب یونیورسٹی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ریلی ناکام

لاہور(رم نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی اساتذہ، افسران اور ملازمین کے مکمل بائیکاٹ کے باعث ناکام ہوگئی ہے۔جامعہ کے اعداد و شمار کے مطابق، یونیورسٹی کے 1300 اساتذہ میں سے صرف 5، ساڑھے پانچ ہزار ملازمین میں سے محض 30، اور 250 افسران میں سے ایک بھی افسر نے ریلی میں شرکت نہیں کی۔ اس موقع پرڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ٹاؤن تھری میں 6 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث اساتذہ کا کڑے سے احتساب کیا جائے گا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی دراصل "کرپشن بچاؤ کمیٹی" بن چکی ہے اور اس کا احتجاج مکمل طور پر فلاپ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اظہر نعیم احتجاجی سیاست کر رہے ہیں۔