تہران(رم نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ملک بیرونی دباؤ کے باوجود مزاحمت کرنے میں کامیاب رہا ہے، تو اس کی بنیادی وجہ اندرونی اتحاد اور قومی یکجہتی ہے۔ معاشی مشکلات کے باوجود عوام کی مسلسل حمایت نے حکومت اور ریاست کو ثابت قدم رکھا ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید زور دیا کہ عوام کا ساتھ اور باہمی یکجہتی ہی وہ سب سے بڑی قوت ہے جس کی بدولت ایران ہر قسم کی مشکلات کا مقابلہ کر رہا ہے اور یہی اتحاد امریکی دباؤ کے سامنے اس کی سب سے بڑی ڈھال ہے۔
متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے تمام ممالک سے افہام و تفہیم کے خواہاں ہیں: ایرانی صدر