راولپنڈی(رم نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ملکی دفاعی پیداوار، جدید اسلحہ سازی اور برآمدی صلاحیتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو فیکٹری کے روزمرہ امور اور پیداواری عمل پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے مقامی سطح پر تیار کردہ دفاعی سازوسامان اور گولہ بارود کے ٹیسٹ و ٹرائلز کا عملی مشاہدہ بھی کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پی او ایف ملکی دفاع کے لیے اسلحے کی مقامی تیاری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو کارپوریٹائزیشن کے عمل اور دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب سے بھی آگاہ کیا گیا، جو رواں سال کے آخر تک پیداوار شروع کر دیں گے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، اسلحہ سازی اور دفاعی خود انحصاری کا مشاہدہ