پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، وزارت پیٹرولیم نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(رم نیوز) وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو 29 اگست سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 02 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔