ایمسٹیلوین (رم نیوز) پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے کلاسیفیکیشن میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں 11 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 4-4 گول سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلے کے لیے میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ شوٹ آؤٹ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن گول اسکور کیا اور پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 11 ویں پوزیشن حاصل کر لی