ونڈہوک(رم نیوز) ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے ایک سنسنی خیز میچ میں نمیبیا کی ٹیم نے شاندار اور ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مضبوط حریف جنوبی افریقہ کو 18 رنز کے واضح مارجن سے اپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ میچ میں نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 163 رنز کا دفاعی ہدف سکور کیا۔ جواب میں 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 145 رنز ہی بنا سکی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مایہ ناز بلے باز ڈیوالڈ بریوس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے نمایاں ترین (ٹاپ) سکورر رہے، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز: نمیبیا نے اپ سیٹ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے شکست دیدی