لارڈز(رم نیوز)انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ 389 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 194 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سعود شکیل نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 97 رنز بنائے، تاہم وہ اپنی سنچری سے صرف 3 رنز کی دوری پر آؤٹ ہوگئے۔ شان مسعود 26 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔
عبداللہ شفیق صفر، محمد رضوان ایک، جبکہ بابر اعظم اور اذان اویس 6،6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 208 رنز بناکر پاکستان کو 389 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ نے 16 سال بعد لارڈز کے میدان میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کی کوشش کرے گا۔