پاکستان سٹاک ایکسچینج ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز ہی میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1,77,066 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام ایک لاکھ 77 ہزار 696 پوائنٹس پر ہوا تھا۔