مکہ دفاعی معاہدہ، استنبول میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج

اسلام آباد(رم نیوز) مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا۔ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شامل ہیں۔ اجلاس میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون، عالمی سلامتی، اور دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار پر اہم مشاورت کی جائے گی۔