نیپال اور تبت میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتیں 800 سے متجاوز

کھٹمنڈو(رم نیوز) نیپال اور چین کے علاقے تبت کی سرحد پر گلیشیئر پھٹنے سے آنے والے ہولناک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتیں 800 سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ ریڈ کراس کے مطابق 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پاک فوج، نیپالی اور چینی ٹیمیں پانچویں روز بھی ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، اور اپر تریشولی پراجیکٹ کی سرنگ میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تباہی کے پیشِ نظر نیپال نے عالمی برادری سے ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے۔